26 جنوری، 2019، 10:46 PM

کسی چیز پر اتفاق نہیں ہوگا جب تک تمام چیزوں پر متفق نہ ہوجائیں، زلمے خلیل زاد

کسی چیز پر اتفاق نہیں ہوگا جب تک تمام چیزوں پر متفق نہ ہوجائیں، زلمے خلیل زاد

افغان طالبان کے ساتھ دوحہ میں 6 روزہ مذاکرات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ دوحہ میں 6 روزہ مذاکرات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان روانہ ہوگئے ہیں۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ دوحہ میں مذاکرات ماضی میں ہونے والی نشستوں سے زیادہ نتیجہ خیز رہے اور بہت سے اہم معاملات پر پیشرفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مذاکرات کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور بہت جلد دوبارہ مذاکرات کا آغاز کریں گے کیونکہ ابھی بھی بہت سے ایسے معاملات باقی ہیں جن پر بات ہونی ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اس وقت تک کسی چیز پر اتفاق نہیں ہوگا جب تک کہ تمام چیزوں پر اتفاق ہوجائے، اور تمام چیزوں پر اتفاق افغانستان کے سٹیک ہولڈرز کے آپس میں مذاکرات اور جنگ بندی کی صورت میں ہوگا۔ انہوں نے امن مذاکرات کی میزبانی کرنے پر قطری حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

News ID 1887622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha